بھٹکل:21؍دسمبر(ایس اؤ نیوز) شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں بھٹکل کے مشہور سیاسی ادارے مجلس اصلاح وتنظیم کے زیراہتمام پیر23 دسمبرکو زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس میں نوائط کالونی کی تنظیم جمعہ مسجد سے انجمن گراؤنڈ تک پہلے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جہاں پہنچ کر مقررین احتجاجیوں سے خطاب کریں گے
شہریت ترمیمی قانون کو لےکر ملک گیر سطح پر بڑےپیمانے پر احتجاج ہورہے ہیں۔ چونکہ ریاست میں اتوار تک دفعہ 144نافذ ہیں اس کو دیکھتے ہوئے پیر 23دسمبر 2019 کو این آر سی اور سی اے اے کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی جلوس اور جلسہ منعقد کئے جانے کی خبرموصول ہوئی ہے۔ اس کے بعد وہیں صدر ہند کے نام ضلعی یا تعلقہ انتظامیہ کی معرفت میمورنڈم سونپا جائے گا توقع کی جارہی ہے کہ تنظیم کے بینرتلے منعقد ہونے والے اس احتجاج میں ہزاروں لوگ شریک ہوں گے.